اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 02:07:00

برطانیہ ایران کے خلاف ہمارے ساتھ مل کرکام کرے ، اسرائیل

اسرائیل نے برطانیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایران کے خلاف اس کے ساتھ مل کرکام کرے

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل نے برطانیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایران کے خلاف اس کے ساتھ مل کرکام کرے ۔اسرائیلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شعمون پیریز نے کہاکہ اگرچہ ا سرائیل خطے میں اعتدال پسندوں کے ساتھ مل کرکام کرے گا تاہم وہ ایران ،حماس اورحزب اللہ جیسے گروپوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایران کاجوہری پروگرام خطے میں عدم استحکام پیداکر سکتاہے۔انہوں نے کہا ایران کے جوہری پروگرام سے روکنے کےلئے برطانیہ اہم کردار اداکرسکتاہے ۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier