تھائی لینڈ کے وزیراعظم کے دفتر کے باہر گرنیڈ حملہ ،ایک شخص ہلاک،23زخمی
بینکاک (این این آئی)تھائی لینڈ کے وزیراعظم
سومچی وانگ سوات کے دفتر کے باہر گرنیڈ حملے میںایک شخص ہلاک اور23زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس
کے مطابق کے مطابق گرنیڈ حملہ جمعرات کی صبح اس وقت کیاگیا جب دفتر کے باہر لوگ
جمع تھے ۔ تھائی فوج کے سربراہ گرنیڈ حملہ قریبی عمارت سے لاؤنچر کے ذریعے کیاگیاہے
اورواقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ حملے کے وقت
تھائی لینڈ کے وزیراعظم دفتر میں موجود تھے یا نہیں ۔تھائی لینڈ میں ان دنوں حکومت
مخالف سخت مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔