اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 01:11:00

ہلیری کلنٹن وزیرخارجہ بننے کی پیشکش مسترد کرسکتی ہیں: قریبی ذرائع

ابھی تک انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرنے کے بارے میں ذہن نہیں بنایا ہلیری کے وزیرخارجہ بننے کی افواہیں بھی گردش میں‘ ابھی وہ گومگو میں ہیں

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) ہلیری کلنٹن سے قریب ایک ذرائع نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ اگر براک اوباما نے ہیلیری کلنٹن کو وزیرخارجہ بننے کی پیشکش کی تو وہ اسے مسترد بھی کرسکتی ہیں۔ ابھی تک انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرنے کے بارے میں ذہن نہیں بنایا۔ اس ذرائع نے نامہ نہ بتانے کی شرط پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے مطابق وہ ابھی داخلی مسائل اور کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں گومگو کی پالیسی میں ہیں۔ دوسری جانب ہلیری کلنٹن کے وزیرخارجہ بننے کی افواہیں بھی زور پکڑ رہی ہیں اور اس تعیناتی کو بڑی سنجیدگی کے ساتھ لیا جارہا ہے اس حوالے سے فائدے اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier