2011 ء تک امریکی فوج عراق میں رہ سکتی ہے ، عراقی کابینہ
اس بارے میں عراق کی کابینہ نے امریکہ کے ساتھ ایک سکیورٹی سمجھوتے کی منظوری دیدی ہے
بغداد (نمائندہ خصوصی) عراق میں امریکی فوج
2011ءکے ختم ہونے تک تعینات رہ سکتی ہے اس بارے میں عراق کی کابینہ نے امریکہ کے
ساتھ ایک سکیورٹی سمجھوتے کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ میں ایک کے سوا باقی 28 ارکان
نے سمجھوتے کے حق میں ووٹ دیا۔ اب اس پر 24 نومبر کو پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی۔