امریکی فوج افغانستان میں لڑنے کے قابل نہیں: نیویارک ٹائمز
اوباما کے سامنے القاعدہ‘ پاکستان کی غیر مستحکم صورتحال‘ ابھرتاچین ہٹ دھرم روس ہونگے
نیویارک(نمائندہ خصوصی) نیویارک ٹائمز نے دو اداریے
شائع کئے ہیں ان اداریوں کا تعلق قومی سلامتی کے متعلقہ امور پر ہے۔ اخبار نے لکھا
ہے کہ براک اوباما کو فوج کے حوالے سے پیچیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہیں ورثہ میں ایسی فوج ملی ہے جو فرائض سے عہدہ برآ ہونے کیلئے ضروری سازوسامان
سے محروم ہے۔ عراق کی تباہ کن جنگ کے بعد وہ اس قابل نہیں کہ افغانستان میں دہشت
گردوں کے خلاف فرائض بخوبی انجام دے سکے۔ اس کی تعمیر نو کرنا ہوگی اس کے سامنے
القاعدہ، پاکستان کی غیر مستحکم صورتحال، شمالی کوریا ایران کے جوہری عزائم،
ابھرتا ہوا چین ہٹ دھرم روس اور صومایہ کے حالات ہیں۔ دوسرے اداریہ میں لکھا ہے کہ
وہ موٹر انڈسٹری کیلئے جو کچھ کرینگے وہ اس شعبے کو چالو رکھنے کیلئے جو بھی کرینگے
اس کے براہ راست ملکی سلامتی پر اثرات ہونگے۔