اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 19 Nov 2008 09:10:00

القاعدہ کا اہم رہنما عبداللہ اعظم السعودی ہلاک

میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کا اہم رہنما عبداللہ اعظم بھی ہلاک ہوگیا ہے

بنوں(این این آئی)ایف آر بنوں میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کا اہم رہنما عبداللہ اعظم بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میںبعض غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں جن میںعبداللہ اعظم السعودی بھی شامل ہے۔سکیورحکام نے عبداللہ اعظم السعودی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔یہ میزائل حملہ بدھ کی صبح جانی خیل کے علاقے اندی خیل میں کیا گیا، اور جاں بحق ہونے والوں میں تین سے چار غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ مقامی قبائلی کے مکان پر دو میزائل داغے گئے، جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، ضلع بنوں میں ہونے والا حملہ صوبہ سرحد کے کسی بھی بندو بستی علاقے میں ہونے والا پہلا حملہ ہے اس سے پہلے حملوں میں قبائلی علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی جاسوس طیاروں کے طرف سے ، شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی،باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی کے علاوہ ایف آر بنوں کے علاقے پر حملے کئے گئے ہیں۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں میں متعدد غیر ملکیوں کو مارا جا چکا ہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier