ویلنگٹن(این این آئی) نیوزی لینڈ کے نومنتخب وزیراعظم جان کے اور ان کی کابینہ کے 27 وزراءنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے کی تقریب دارالحکومت کے پارلیمنٹ میں ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، ارکان پارلیمنٹ اور معززین شہری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جان کے نے وزارت عظمیٰ کے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ جان کے کی پیرو میں ہونے والے ایشیاپیسفک اکنامک کو آپریشن سربراہی اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔