ہیٹی(این این آئی)ہیٹی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو امریکی شہری مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق رینجرز ہیلی کاپٹر دارلحکومت پورٹ اور پرنس کے قریب ساحلی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔ جائے حادثہ سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق ہلاک ہونے والے امریکیوں کی عمریں 51سے 66سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کا موقف ہے کہ ہیلی کاپٹر نے ہیٹی کی سرزمین سے پرواز نہیں کی کیونکہ حکام نے کسی ہیلی کاپٹر پرواز کی اجازت نہیں دی۔ ہیٹی میں موجوداقوام متحدہ مشن نے ہیٹی حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا تعلق اقوام متحدہ سے نہیں ہے۔