وزیر اعظم جان کی انتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی کے بعد دیگر جماعتوں کے ساتھ پاور شیئرنگ معاہدے پر دستخط کریں گے
ویلنگٹن(این این آئی) نیوزی لینڈ کی نئی حکومت
نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ وزیر اعظم جان کی انتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی
کے بعد دیگر جماعتوں کے ساتھ پاور شیئرنگ معاہدے پر دستخط کریں گے ۔ انتخابات میں
اپنی جماعت کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم جان کی نے فوری طور پر اوپیک اجلاس میں
شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے وہ آج لیما روانہ ہو جائیں گے ۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے عوام سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ عوام
سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے جبکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانا ان کی
اہم ترین ترجیح ہو گی۔