اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 02 Dec 2008 06:27:00

ممبئی دہشتگردی میں پاکستانی حکومت ملوث نہیں ، بھارت

بھارت نے کہاہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم پاکستانی حکومت اس میں ملوث نہیں

 نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے کہاہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم پاکستانی حکومت اس میں ملوث نہیں ۔بھارت کے نائب وزیر داخلہ شکیل احمد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ممبئی میں حملے کرنے وا لے دہشت گردوں نے پاکستان میں عسکریت پسند گروپوں سے تربیت لی تھی۔ اس کا یہ مقصد نہیں کہ حکومت پاکستان بھی اس میںملوث ہے۔ یہ عمل غیر ریاستی عناصر کا تھا اور حکومت پاکستان کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں۔ دوسری جانب برطانوی اخبار دی ٹائمز نے انسداد دہشت گردی کے مغربی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہاہے کہ ممبئی دہشت گردوں کا مقصد نو منتخب صدر باراک اوباما کا القاعدہ کے خلاف منصوبہ ناکام بناناہے کیو نکہ اوباما پاکستان اور بھارت میں مصالحت کراکر القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائی کرانا چاہتے ہیں۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier