اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 02 Dec 2008 05:18:00

بین المذاہب کانفرنس اسرائیل سے مذاکرات کا بہانہ ہے:القاعدہ

سعودی شاہی خاندان امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے جہادیوں کے خلاف کام کرکر رہا ہے،ایمن الظواہری

دبئی(اےن اےن آئی) القاعدہ نے سعودی عرب کے بین المذاہب مکالمے کو نامعقول ا ور اسرائیل سے مذاکرات کا بہانہ قرار دیا ہے۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق اسامہ بن لادن کے دست راست ایمن الظواہری نے انٹر نیٹ پر اپنا آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ایمن الظواہری نے سعودی عرب کے شاہی خاندان پر امریکا اور اسرائیل کے تعاون سے جہادیوں کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ایمن الظواہری نے انڈونیشیا ،بالی بم دھماکوں کے الزام میں سزائے موت پانے والے تین نوجوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ ایمن الظواہری نے کہا کہ یہ نوجوان اپنے کام کی قدر و قیمت سے آگاہ تھے جو انہوں نے ادا بھی کی اور بالی میں بم دھماکے کرنے والے امروزی نورہاشم، علی غفران اور عبدالعزیز ان کے ہیرو ہیں۔ایمن الظواہری نے سعودی عرب کے تعاون سے گزشتہ ماہ ہونے والی بین المذاہب کانفرنس کو بھی لاحاصل قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد اسرائیل سے مذاکرات تھا۔ القاعدہ کے رہنما نے انڈونیشیا اور دیگر مسلمان ملکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ عیسائیوں اور یہودیوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مسلمانوں کو جہاد میں شریک ہونے سے روک رہے ہیں۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier