کونڈو لیزا نے پیانو کے سرچھیڑ کر ملکہ الزبتھ کو خوش کیا
ملکہ الزبتھ کنڈو لیز ارائیس کی دھنوںسے لطف اندوز ہوتی رہیں اور بعد میں کونڈو لیزا رائس کو انکی بجائے ہو ئے دھنوں کی ریکارڈنگ بھی تحفے کے طور پر دی گئی۔ کونڈولیزا رائس بچپن سے پیانو ماسٹر ہیں ۔
لندن (این این آئی) بش کے جنگی جنون کو ڈاکٹرائن میں
تبدیل کرنے والی امریکی وزیر خار جہ کونڈو لیزا رائس نے بر طانیہ کے شاہی محل
بکنگھم پیلس میں پیا نو بجا کر سماءباندھ دیا ۔ شاہی محل کے ایک ترجمان کے مطابق امریکی
وزیر خار جہ کونڈو لیزا رائس نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بکنگھم پیلیس میںپیانو
بجانا چاہتی ہیں جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے ان کو شاہی محل کے میوزک روم میں پیانو
بجانے کی دعوت دی ۔ کونڈو لیزا رائس اپنی سیاسی مصروفیات سے وقت نکال کر شاہی محل
پہنچ گئیں جہاں برطانوی وزیرخارجہ منصب ڈیوڈ ملی بینڈ کی اہلیہ لویز اور لندن کے
سیمپھنی اورکیسٹرا کے تین ممبرز نے پیانو بجانے میں کونڈولیزا رائس کا ساتھ دیا ۔
ملکہ الزبتھ کنڈو لیز ارائیس کی دھنوںسے لطف اندوز ہوتی رہیں اور بعد میں کونڈو لیزا
رائس کو انکی بجائے ہو ئے دھنوں کی ریکارڈنگ بھی تحفے کے طور پر دی گئی۔ کونڈولیزا
رائس بچپن سے پیانو ماسٹر ہیں ۔