تھائی لینڈ میں اپوزیشن نے تین ماہ سے جاری وزیراعظم ہاوس کا قبضہ ختم کرکے مظاہرین کو ایئرپورٹس کی جانب بھیج دیا ہے جبکہ بنکاک کے ایک ایئرپورٹ پر بم دہماکے سے ایک شخص ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے
بنکاک : تھائی لینڈ میں اپوزیشن نے تین ماہ سے جاری
وزیراعظم ہاوس کا قبضہ ختم کرکے مظاہرین کو ایئرپورٹس
کی جانب بھیج دیا ہے جبکہ بنکاک کے ایک ایئرپورٹ پر بم دہماکے سے ایک شخص ہلاک اور
بیس زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے
کارکنان نے وزیر اعظم ہاوس کا تین ماہ سے جاری قبضہ چھوڑدیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں
نے ان تمام افراد کو بنکاک کے دو ہوائی اڈوں پر بھیج دیا ہے جہاں پہلےہی ہزاروں کی
تعداد میں حکومت مخالف ارکان نے گھیراؤکیا ہوا ہے ۔ ادھر بنکا ک کے ڈان میوانگ ایئر
پورٹ پر بم دہماکہ ہوا ہے جہاں حکومت مخالف مظاہرین جمع ہیں، دھماکے سے ایک شخص
ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ کئی ماہ سے سیاسی بحران چل رہا ہے
اور اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کا مطالبہ کررہی ہیں ۔ بنکاک کے دو ہوائی اڈوں
پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکن قابض ہیں اور یہاں سے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں
۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سومچائے وونگ ساوات کے مستعفی ہونے تک احتجاج
جاری رہےگا ۔ گزشتہ روز تھائی آرمی چیف نے وزیر اعظم کو کابینہ سمیت مستعفی ہونے
اور ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا جسے وزیر اعظم نے مسترد کردیا
ہے ۔