اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 02 Dec 2008 02:47:00

ایران ، ایک نئے میزائل کا تجربہ ، بحری مشقوں کا بھی اعلان

ایران نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایک نئے ڈیزائن کے ایسے میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے ، جو حرارت کا تعاقب کرتا ہے

تہران (این این آئی)ایران نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایک نئے ڈیزائن کے ایسے میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے ، جو حرارت کا تعاقب کرتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران، کئی ہتھیاروں کی آزمائش اور فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ اسی حوالے سے ایرانی فضائیہ کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ انہوں نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایک نئے ڈیزائن کے ایسے میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے ، جو حرارت کا تعاقب کرتا ہے ۔فضائیہ کے بریگیڈئیر جنرل حسن شاہ صفی نے کہا ہے کہ ایران نے ریڈار سے اوجھل ایک نیا طیارہ بھی ڈیزائن کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اب فوجی ماہرین، طیارے کا ایک چھوٹا ماڈل بنا رہے ہیں، اور ماڈل کی آزمائش کے بعد،وہ اصل طیارہ بنائیں گے۔دوسری طرف ایرانی بحریہ کے کمانڈرایڈ مرل حبیب اللہ سیّاری نے اسی مہینے آبنائے ہرمز میں اور اس کے آس پاس ایک بحری مشق کا بھی اعلان کیا ہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier