اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 01:57:00

24 گھنٹے میں ڈینگی بخار کے17 مریض ہسپتالوں میں داخل

لاہور میں119 جبکہ راولپنڈی میں11 مریض زیر علاج ہیں‘ ترجمان محکمہ صحت پنجاب

لاہور(این این آئی ) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 17 مریض لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں او راس وقت 119 مریض زیر علاج ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ راولپنڈی کے علاوہ صوبہ کے دیگر اضلاع سے کوئی نیا مریض رجسٹر نہیں ہوا جبکہ راولپنڈی میں2 نئے مریضوں کی تصدیق سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں ڈینگی بخار کے 4 نئے مریض داخل ہوئے اس طرح زیر علاج مریضوں کی تعداد 39 ہے جبکہ سرگنگا رام میں 4 نئے مریض آنے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ، سروسز میں 2 نئے مریض جبکہ زیر علاج کل مریضوں کی تعداد 5 ، جناح ہسپتال میں 7 نئے جبکہ کل تعداد 27 ، لاہور جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں باالترتیب 3 اور 4 پرانے مریض زیر علاج ہیں ۔ مزید برآں راولپنڈی کے ھولی فیملی ہسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 ہے جبکہ بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میںڈینگی بخار کے پرانے 5 مریض اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں ایک پرانا مریض زیر علاج ہے ۔ پنجاب میں 11 ماہ کے دوران ڈینگی بخار کے کل 1141 جبکہ لاہور میں 1058 کیسسز ہوئے ہیں ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier