جڑی بوٹیوں کا استعمال قابل تقلید نمونہ ہے:ڈبلیو ایچ او
عام بیماریوں اسہال، ملیریا وغیرہ میں سستا اور موثر علاج ہیں
واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) چین میں جڑی بوٹیوں کو
مغربی ادویات کے ساتھ علاج کیلئے تجویز کیا جاتا ہے۔ یہ اچھا اور قابل تقلید نمونہ
ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی سربراہ مارگریٹ جان نے کہا ہے کہ روایتی ادویات دور حاضر کی بیماریوں
کا موثر علاج ہوسکتی ہیں انہیں صحت کی ابتدائی دیکھ بھال میں شامل کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ چین میں دو ہزار سال سے علاج کیلئے روایتی ادویات استعمال کی جارہی ہیں
انہیں نزلہ زکام سے لے کر سرطان تک ہر مرض کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ورزش، جڑی
بوٹیوں اور خوراک کے امتزاج سے علاج اب مغرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ بیجنگ میں
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایتی ادویات مغربی ادویات کی نسبت
مضر اثرات کم ہوتے ہیں اور یہ عام بیماریوں اسہال، ملیریا وغیرہ کیلئے سستا اور
موثر علاج ہیں۔