ماں کے فلو کی ویکسین نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کرتی ہے
ماں کے فلو کی ویکسین نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کرتی ہے
جانز
ہاپکنز بلومبرگ سکول آف پبلک ہیلتھ کے محقیقن کا کہنا ہے کہ ان کی ایک تازہ ترین
تحقیقن کے مطابق ان ماؤں کے نوزائیدہ بچے جنہیں پریگننسی کے دوران فلوکی ویکسین دی
گئی ہو اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان ماؤں کے
نوزائیدہ بچوں میں انفلوئنزہ کی بیماری کو 63 فیصد کم پایا ہے جن کو ویکسین دی گئی
تھی۔ اس کے علاوہ ماؤں اور بچوں دونوں کی سانس کی بیماریاں ویکیسین کی وجہ سے 36
فیصد کم ہو گئی ہے۔ یہ تحقیقات اپنی نوعیت کی پہلی تحقیقات ہیں جو اس بات کو ثابت
کر رہی ہیں کہ انفلوئنزا کی ویکسین ماں اور نوزائیدہ بچے دونوں کو حفاظت فراہم
کرتی ہے۔ یہ تحقیقات 17 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی نیشنل ویکسین ایڈوائزری
کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئیں۔ اور توقع کی جا رہی ہے کہ نیو انگلینڈ جرنل آف
میڈیسن کے 9 اکتوبر والے شمارے میں بھی شائع کی جائیں گی۔