کافی عرصے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ
وائرس انفیکشنز کارڈیک آرائتھمیا کا سبب بنتی ہے لیکن ابھی تک اس بات کو سمجھا
نہیں جا سکا تھا۔ برلن(جرمنی) میں واقع میکس ڈلبروک سنٹر فار مالیکیولر میڈیسن کے
آلرائک لیزیوسکی ، مائیکل راڈکے ، ڈاکٹر یوشائی اور پروفیسر مائیکل گوٹھالٹ نے
آخر کار مالیکیولر میکلیژیم دریافت کر لیا ہے۔ محقیقین نے بڑے زور دے کر کہا ہےکہ
وائرس دل کے خلیوں کو خراب کرنے کےلیے جو ریسپیٹر استعمال کرتا ہے وہ عام طور پر
چوہوں میں دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنانے کےلیے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح
جب یہ ریسپیٹر موجود نہیں ہوتا یا کام نہیں کرپاتا تو آرائتھمیا پیدا ہوتا ہے۔
محقیقن کا خیال ہے کہ وائرس انفیکشن اور خودمدافعتی بیماری دونوں ریسپیٹر کو خراب
کر سکتی ہیں جس کے سبب دل کی نارمل دھڑکن بے قاعدگی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ جرمن سائنس
دانون کی یہ معلومات جنرل آف ایکسپیریمنٹل میڈیسن کے آن لاین ایڈیشن میں شائع ہو
چکی ہے۔