سائنس دانوں کے خیال میں جنگلی پودے ماحولیاتی دباؤ کے جواب میں ایک
کیمیکل خارج کرتے ہیں جو اسپرین کی کیمیائی شکل ہوتا ہے۔ نیچرل سنٹر فار
آیٹموسفیریک ریسرچ پر کام کرنے والے سائنسدانوں کی یہ دریافت پودوں کے رویوں اور
ہوا کے معیار پر ان کے اثرات کے بارے میں ایک نئی تحقیق کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی
ہے۔ علاوہ ازیں اس دریافت میں اتنی صلاحیت ہے کہ خراب ہوتی ہوئی فصلون کے بارے میں
کسانوں کو پہلے سے خبردار کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔