اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 19 Sep 2008 06:16:00

پالتو چھپکلیوں میں خطرناک بیماری کے خطرات

پالتو چھپکلیوں میں خطرناک بیماری کے خطرات

پالتو چھپکلیوں میں ایک نئے بیکٹریے کی وجہ سے بڑی خطرناک بیماری پیدا ہو رہی ہے جلدی بیماریاں تو پالتو چھپکلیوں میں ویسے بھی بڑی عام ہیں جو سیپٹیکیمیا جیسی عضویاتی بیماریوں کی شکل اخیتار کر جاتی ہیں۔ عام طور پر ان چھپکلیوں میں جنہیں ایک محدود جگہ پر پال کر جنگلوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے انفیکشن سے پھیلنے والی بیماریوں کے خطرات زیادہ نظر آتے ہیں۔ ایسی چھپکلیوں کو جب جنگلوں میں چھوڑا جاتا ہے تو ایک بیکٹریا کی وجہ سے ڈرما ٹائیٹس نامی ایک بیماری پیدا ہوتی ہے جس کی وجوہات تو ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں لیکن بیلیجیئم کے محقیقن نے انٹرنیشنل جرنل آف سسٹیمیٹک اینڈ ایلونوشری مائیکروبیالوجی کے ستمبر والے شمارے میں ایک تحقیق شائع کی ہے جس کے مطابق نہ صرف جنگلی چھپکلیوں کی بیماریون پر قابو پانے کی تدابیر کی جا سکیں گی بلکہ انہیں ان بیماریوں سے دور بھی رکھا جا سکے گا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier