اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 01 Sep 2008 08:15:00

مصنوعی ہڈیوں کی تشکیل

انجینءرز ایسی ہڈیاں بنا رہے ہیں جو ٹینڈنز میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں

جیورجیا ٹیک کے انجینءرز نے جلد کے خلیوں کو استعمال کر کے ایسی ہڈیاں بناءی ہیں جو اصلی ہڈیوں کی طرح ٹیندنز اور لیگامنٹس جیسے دوسرے ریشوں سے ملنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ مصنوعی ہڈیاں لمحہ بہ لمحہ تبدیلی ظاہر کرتی ہیں اور ہڈیوں سے نسبتاً نرم ریشوں کی شکل اختیار کر جاتی ہیں۔ ان کے اندر یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ پہلے سے نشوونما پاءے ہوءے مصنوعی ریشوں میں اچانک تبدیل نہیں ہوتیں۔ ایسی صورت میں یہ جسم کو بہتر ترتیب فراہم کرتی ہیں اور انہیں اس قابل بناتی ہیں کہ وہ آہستہ آہستہ وزن برداشت کرنے کے قابل ہو سکیں۔ یہ تحقیق پروسیڈنگنز آف نیشنل اکیڈیمی آف ساءنسز کے 26 اگست والے شمارے میں سامنے آءی ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج جو اس تشکیل نو میں درپیش آ سکتا ہے وہ لمحہ بہ لمحہ حدود کا تعین ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسمانی لحاظ سے ریشے بنتے ہی اس طرح ہیں۔ پھر ایسی تحقیق بھی دیکھنے میں آتی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ گریڈڈ انٹرفیس جڑنے اور وزن برداشت کرنے کی بہتر صلاحیت مہیا کرتی ہیں۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier