اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 01 Sep 2008 08:13:00

دماغ کا ایک اور ماسٹر سوءچ دریافت

دماغ کا ایک ایسا ماسٹر سوءچ دریافت ہوا ہے جو بھوک اور نسل کشی کو آگے بڑھاتا ہے

جسمانی وزن اور تولیدی زرخیزی کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم سمجھی جا رہی ہیں۔ مثلاً کہا جاتا ہے کہ کمزور عورتوں میں تولیدی زرخیزی نسبتاً کم دیکھنے میں آتی ہے۔ اب چوہوں کے دماغ میں ایک ایسا ماسٹر سوءچ ملا ہے جو جسمانی کمزوری اور تولیدی زرخیزی کو بیک وقت کنٹرول کرتا ہے۔ سالک انسٹیٹیوٹ آف بایالوجیکل سٹڈیز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سوءچ انسانوں میں بھی اسی طرح کام کرتا ہے۔ 31 اگست کو نیچر میڈیسن کے آن لاءن ایڈیشن میں چھپنے والی یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ جین کے اندر آنے والی تبدیلیاں جو یہ ماسٹر سوءچ پیدا کرتی ہیں اور جس کا نام ٹورسی ہے عدم زرخیزی اور نامردی کا سبب بن سکتی ہیں ، اور یہ کہ کسی نءی اور خاص دواءی سے تھیک بھی ہو سکتی ہیں۔ اس تحقیق کے بانی مارک مونٹیمنی جو کلیٹن فاؤنڈیشن لیبارٹریز فار پیپٹاءڈ بایالوجی میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں ، کا کہنا ہے کہ یہ جین جسم کی چربی اور دماغ کے درمیان ایک رابطے کام کرتی ہیں اور ہم انسان جو کچھ کھاتے ہیں وہ ہمارا جسم کہاں اور کتنا خرچ کرتا ہے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


4 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier