متبادل ایندھنوں کی دنیا میں کسی
جوہڑ کی کاءی سے زیادہشاءد ہی کوءی چیز
اور سبز ہو۔ ایلجی ایک ایسی حیاتیاتی فیکٹری ہے جو فوٹو سنتھیسز کے عمل میں کاربن
ڈاءی آکساءڈ اور سورج کی روشنی کو تواناءی میں اتنا جلدی تبدیل کرتی ہے کہ ایک دن
میں ان کا وزن کءی کءی گنا بڑھ جاتا ہے۔
فوٹو سینتھیسز کے عمل میں ایلجی تیل پیدا کرتی ہے جو
دوسرے باءیوفیول پودوں کے پیدا کردہ تیل سے 15 گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔ ایلجی کی ایک
اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ تقریباً ہر طرح کے پانی میں چاہے وہنمکین ہو یا تازہ ، بدبودار ہو یا گدلا ،
سمندری ہو یا دریاءی ، پیدا ہو سکتی ہے۔ یہاں تک کہ ایسی زمین میں بھی پیدا ہو
سکتی ہے جو خواراک کے لءے استعمال ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ یہی وجہ ہے کہ ایلجی
کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ آءندہ کا باءیو فیول ایلجی ہے۔