موناش
یونیورسٹی کے ماہرین نے انسانی جسم کو صحتمند رکھنے والے اینٹی آکساءڈینٹس کو جذب
کرنے کی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لءے نینو ساءز کے ایک ٹروجن گھوڑے کو تشکیل دیا
ہے۔ مذکورہ بالا یونیورسٹی کے فارمیسی اور فارماسیوٹیکل ساءنسز کے شعبوں سے تعلق
رکھنے والے ڈاکٹر آءن لارسن اور ڈاکٹر کین نگ نے انسانی بال کے ہزارویں حصے کی
موٹاءی کے برابر ایک نینو پارٹیکل بنایا ہے جو نہ صرف اینٹی آکسیڈنٹس کو نہ
صرفضاءع ہونے سے بچانے کے کام آءے گا
بلکہ ان کے ہضم ہونے میں بہتر امکانات پیدا کرنے میں مدد بھی دے گا۔