ماحولیاتی ایجنسی نے حکومت کو موسمیاتی تبدیلی کے نقصان سے آگاہ کر دیا ہے
ماحولیاتی ایجنسی کے نءے سربراہ
لارڈ سمتھ نے برطانوی حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ہیتھرو پر تیسرے رنوے اور کنگسٹن
پر کوءلے کے پاور سٹیشن جیسے آب و ہوا کو تباہ کرنے والے پروجیکٹس پر عمل کرنے سے
باز رہے۔ انہوں نے حکومت کو سمندری سطح کے بڑھنے اور ساحلوں کے آگے آنے جیسے
خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطرے میں گھرے لوگوں کو بچانے کے لءے
حکومت کو بڑے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔