امریکہ
(اردو ٹائمز) امریکی ریسرچرز نے یہ دریافت کیا ہے کہ بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے سے
بچے نہ صرف موٹے ہو جاتے ہیں بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی بڑھ سکتا ہے۔ تحقیق کے
مطابق وہ بچے جو دن بھر میں چار یا اس سے
زیادہ گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں بلڈ پریشر کا امکان صرف دو یا اس سے بھی کم
وقت ٹی وی دیکھنے والے بچوں کی نسبت تین گنا زیادہ یوتا ہے۔ کیلی فورنیا یونیورسٹی
کے ڈاکٹر نے بتایا کہ جن بچوں کا وزن پہلے
سے بڑھا ہوا ہو، اگر وہ زیادہ ٹائم ٹی وی
دیکھنے میں گزاریں گے تو اس سے نہ صرف ان کا مٹاپا بڑھ جائے گا بلکہ ان میں ہائپرٹینشن
کی شکایات بھی پیدا ہو جائے گی کیونکہ ٹی وی دیکھنے، مٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر میں گہرا تعلق ہوتا
ہے۔ اس سے پہلے بہت سے جائزوں میں زیادہ ٹی وی دیکھنے اور مٹاپے میں تعلق ثابت کیا
جا چکا ہے تاہم پہلی بار بچوں اور کم عمر نوجوانون میں بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے اور
ہائی بلڈ پریشر میں ربط ثابت ہوا ہے۔ یادرہے کہ اگر بچوں میں بلڈ پریشر کی بروقت تشخیص
نہ ہو سکے تو خاموشی سے یہ اہم اعضا بالخصوص گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔