اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 26 Aug 2008 05:52:00

بچوں کی نشوونما میں چکنائی کا اہم کردار ہے

بچوں کی نشوونما میں چکنائی کا اہم کردار ہے

امریکہ (اردو ٹائمز) امریکی ریسرچرز نے ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیاہے کہ وہ والدین جو اپنے بچوں کو موٹاپےسے بچانے کےلیے ان کی غذاؤن میں روغنی اشیا شامل کرنے کے سخت خلاف ہوتے ہیں، انہیں اس بات کا مکمل یقین ہونا چاہیے کہ انکے بچے مناسب مقدار میں چکنائی استعمال کر رہے ہیں۔ بچوں کومطلوبہ وزن سے زیادہ بھاری بھر کم ہونے سے بچانے کے لیے والدین انہیں ایسی غذائیں کھلاتے ہیں جن میں بہت کم چکنائی ہوتی ہے تا ہم "نیوٹریشن جرنل" میں شائع ہونے والے اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ والدین کا یہ نظریہ غلط ہے کہ چکنائی کی وجہ سے ان کے بچے موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ ریسرچرز نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا کہ بالغ افراد کے مقابلے میں بچے نمایاں مقدار میں چکنائی جلاتے ہیں۔ محقیقین نے اس بات پر اصرار کیا کہ کم عمر بچوں کو بڑھنے اور پھلنے پھولنے کے لیے چکنائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ برٹش نیوٹریشن فاؤنڈیشن کے کلیئر ولیم سن کا کہنا ہے کہ کیک بسکٹ ، پیسٹریز اور چرب دار گوشت سے پرہیزکرنا ضروری ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی غذاؤں میں چکنائی کی مقدار کم کر دی جائے، انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں کو اپنی نشوونما کےلیےزیادہ چکنائی اور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہیں Low- Fatاور Suger Free غذائی اشیا کا عادی بنانا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے بچوں کی نشوونما متاثر ہو سکتی ہے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier