اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 25 Aug 2008 04:58:00

مچھلی کے استعمال سے بینائی برقرار

مچھلی کے استعمال سے بینائی برقرار

ٓآ سٹریلیا (اردو ٹائمز) آسٹریلوی ریسرچز کا کہنا ہے کہ اومیگا تھری سے لبریز غذاؤں جس میں تیل والی مچھلی بھی شامل ہے کے استعمال سے بصارت کو محرومی سے بچایا جا سکتا ہے۔ اینلز آف آفتھا لمولوجی کےایک جائزے میں بتایا گیاہے کہ اومیگا تھری عمر مین اضافے کے ساتھ ساتھ آنکھ کے پردے کو خراب کرنے والے امراض کے امکانات بھی ایک کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔ بڑھتی عمر کی ایک ایسی بیماری ہے جسے ٹھیک کرنا ابھی تک سائنس کے لیے ناممکن ہے ۔ اس مرض میں آنکھ کی پتلی کے پیچھےحساس پردہ چشم کا درمیانی حصہ باریک ہو جاتا ہے اور اس میں خون کا رساؤ شروع ہو جاتا ہے۔ عموماََ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اس مرض کا شکار ہوتے ہیں اور وہ چیزوں کو ساف طور پر نہیں دیکھ پاتے۔ میلیورن یونیورسٹی میں تازہ ترین محفیقین سے اس سلسلے میں کئی گئی سابقہ 9تحقیقات کے نتائج کو تقویت اور خوشی ملتی ہے۔ ماہرین نے کہنا ہے کہ کے خطرات کو کم کرنے کےیے ہفتے میں دوبارہ ایسی مچھلیاں استعمال کرنی چاہیے جس مین تیل کی مقدار زیادہ ہو۔ آنکھوں کی اس بیماری کا خطہ ان لوگوں میں 38 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں جو کم مچھلی کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اپنی غذاؤں میں شامل کر رہے ہیں۔


4.5 / 5 (2 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier