اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 04 Jul 2008 07:55:00

والدین فاصلے مٹائیں اور بچوں سے دوستی رکھیں

بچوں میں موجود زیادہ تر بیماریوں کا تعلق حمل کے دوران عورت پر گزرنے والے حالات اور اس کی سوچ کا اثر ہوتا ہے اگر عورت اس عرصے میں خوش اور مطئمن رہے گی تو بچہ بھی صحت مند اور توانا ہوگا"

 کراچی (اردو ٹائمز) بچوں میں موجود زیادہ تر بیماریوں کا تعلق حمل کے دوران عورت پر گزرنے والے حالات اور اس کی سوچ کا اثر ہوتا ہے اگر عورت اس عرصے میں خوش اور مطئمن رہے گی تو بچہ بھی صحت مند اور توانا ہوگا" یہ بات خوابوں کے ماہر ہومیو پیتھک کنسلٹنٹ ڈاکٹر میلند آر بھٹ نے اپنے ایک ٹی وی شو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ فاصلوں کو مٹائیں اور بچوں کے دوست بنیں۔ بچوں میں غصے کے اثرات اور کہنا نہ ماننے کے بارے میں ڈاکٹر میلند کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کے گھر میں کھیلنے کی جگہ نہیں ہے تو انہیں باہر کھیلنے دیا جائے۔ دن کے ابتدائی حصے میں ان کو ڈرائنگ کے لیے سادے صفحات فراہم کیے جائیں تاکہ ان صفحات پر وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں انہوں نے ایس ایم ایس اور ای میلز کے ذریعے مختلف خوابوں کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ خوابوں کا تعلق انسانی سوچ اور حالات سے بڑا گہرا ہوتا ہے، اگر خواب میں خود کو کسی اونچی جگہ سے گرتے دیکھنے کا مطلب کسی عزیز ترین شے کے کھو جانے کا خوف اور اس کا مطلب ہے کہ خواب دیکھنے والا احساس عدم تحفظ کا شکار ہے وہ سوچتا ہے کہ اگر فلاں شخص اس کی زندگی میں نہ رہا تو نجانے کیا ہوگا، سانپ اور چھپکلی  دیکھنے سے اگر خوف محسوس ہوتو دشمن کی علامت ہے اور اگر خو ش ہوں تو یہ دلیل ہے کہ آپ میں بھی اسی جانور جیسے خواص پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نےبچوں کی شخصیت کو نکھارنے کےلیے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اور بچوں کے درمیان فاصلوں کو مٹائیں ، ڈکٹیٹر بننے کے بجائے ان کے دوست بنیں اگر وہ ان کے دوست بن کر نہیں رہیں گے تو غصے اور ضدی پن والےبچے انہیں کبھی دل سے نہیں اپنائیں گے۔


5 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier