لندن
(اردو ٹا ئمز) طبی ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق سبزیوں پھلوں اور خشک میوہ
جات کا استعمال دل کے مریضوں کے لیے سب سے بہتر دوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہت
سے افراد جن کو دل کی بیماری ہے اگر ڈاکٹری ہدایت کے متعلق سبزیوں پھلوں اور خشک
میوہ جات کےاستعمال کے ساتھ ورزش اور میڈیسن کا روزانہ استعمال کریں تو ان میں دل کے دورے کے
امکانات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ لندن اسکول آف میڈیسن کے طبعیات دانوں کے
مطابق گزشتہ 13 سے جاری اس تحقیق کے دوران یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ سبزیوں
، پھلوں اور خشک میوہ جات کا روزانہ استعمال کرنے والے افراد دل کے مرض سے بہت حد
تک محفوظ رہتے ہیں۔ ماہرین نے دل کے مریضوں کے لیے خوش رہنے کے ساتھ ساتھ ان سبزیوں پھلوں اور خشک
میوہ جات کو دنیا کی محفوظ ترین دوا قرار دیا ہے۔