اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 28 Jun 2008 07:25:00

ہاتھوں کی پتلی ہڈیوں سے دل کے امراض کی تشخیص

تحقیق کے مطابق خواتین کے ہاتھوں کی نرم اور پتلی ہڈیاں ان کو مستقبل میں دل کے امراض کے خطرہ کی نشاندہی میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہی

ہوسٹن (اردو ٹائمز) طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق خواتین کے ہاتھوں کی نرم اور پتلی ہڈیاں ان کو مستقبل میں دل کے امراض کے خطرہ کی نشاندہی میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں جب کہ ایسی خواتین جن کے ہاتھوں کی ہڈیاں پتلی ہوتی ہیں ان میں ہڈیوں کے بھرنے کی بیماری اور سٹیو پروسس کا علاج کرکے ان میں دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں ہارورڈ میڈیکل سکول ان ہوسٹن میں طبی ماہرین نے 1235 خواتین اور 824 مردوں کی تحقیق کے سلسلے میں بنائی گئی میڈیکل ہسٹری اور خاص طور پر ان کے ہاتھوں کی ہدیوں کے ایکسریز کا مطالعاتی تجزیہ کیا جس کے دوران ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ایک ہزار میں سے 11٫76 سے لے کر 15٫65 خواتین کو دل کی بیماریوں لاحق ہوئیں۔ ماہرین نے ان خواتین کے ہاتھوں کی ہڈیوں کے دوبارہ ایکسریز کئے جس سے پتہ چلا کہ ان خواتین میں ہاتھوں کی ہڈیاں پتلی ہونے سے پہلے دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا۔ ماہرین کے مطابق مردوں میں ہاتھوں کی ہڈیوں کے پتلا ہونے اور دل کی بیماریوں میں کسی قسم کا کوئی تعلق واضح نہیں ہوا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications