اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 25 Jun 2008 05:33:00

دوران زچگی خواتین کی بڑی تعداد زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موت کا شکار

دوران زچگی پیچیدگی جیسے مسائل پر دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب

کراچی(اردو ٹائمز) حاملہ خواتین کے مسائل اور دوران زچگی پیچیدگی جیسے مسائل پر دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دوران زچگی سالانہ 22 فیصد خواتین زیادہ خون بہہ جانے اور 19 فیصد خواتین ہائی بلڈ پریشر یا دیگر وجوہات کی بنا پر موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ خواتین کے  مسائل حل کرنے کےلیے قائم کی گئی اس دو روزہ ورکشاپ کا مقصد زچگی کے دوران پیچیدگیوں سے ہونے والی اموات میں کمی کے لیے شعور بیدار کر کے ان اموات کی شرح میں کمی لانا ہے۔ ماہرین کاکہنا  تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ تھی۔ورکشاپ کی کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر شبین ناز نے تقریب کے موقع پر کہا کہ بعض دفعہ حاملہ خواتین دوران زچگی ایسی صورتحال کا شکار ہو جاتی ہیں جس میں خون کی مقدار زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے خواتین کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے یا پھر انہیں دورنے پڑنے لگتے ہیں اور وجہ معلوم نہ ہونے یا وقت پر علاج نہ کرانے کی وجہ سے وہ موت کے قریب پہنچ جاتی ہیں۔ ڈاکٹر شبین ناز کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں کارڈیوپلمونری ایسوسی ایشن ایک اور خاص طریقے کے آپریشن جسےسیزیزیرین پری موٹم سیکشن کہتے ہیں جس میں خاص مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، کے ذریعے بچے کی پیدائش عمل میں لائی جاتی ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier