فوریڈا
(اردو ٹائمز) امریکا کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو سمارٹ رکھنے کے لیے کی
جانے والی ایکسرسائز اور ڈائٹنگ سے بوڑھوں
کی ہڈیاں جلد کمزور ہوجاتی ہیں ۔ حال ہی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے 27 عمررسدہ
افراد کی ہڈیوں پر گوشت کا مطالعاتی جائزہ لیا جس کے دوران ان افراد کے دو گروپ
بنا دیےگئے ان میں سے ایک گروپ کو ماہرین کی زیر نگرانی غذا کے کم استعمال اور
ورزش کے بارے میں بتایا گیا جبکہ دوسرے
گروپ کو کہا گیا کہ وہ معمول کے طرز کے مطابق زندگی گزاریں۔ ماہرین نے ایک سال کے
بعد ان عمر رسیدہ افراد کی ہڈیوں کا تقابلی جائزہ لیا جس کے دوران معلوم ہوا کہ
سانس زیادہ لینے کی وجہ بننے والی ورزشیں کرنے والے عمر رسیدہ افراد کے کولہے کی
ہڈیاں پہلے کی نسبت زیادہ پتلی ہوگئیں
جبکہ دوسرے گروپ جس کو معمول کا طرز زندگی اختیار کرنے کو کہا گیا تھا کہ عمر
رسیدہ افراد کی ہڈیاں پہلے کی طرح موٹی اور مضبوط تھیں جس کے بعد ماہرین اس نتیجے
پر پہنچے کہ ایکسرسائز اور ڈائٹنگ سے وزن کرنے کی صورت میں عمر رسیدہ افراد کی
ہڈیاں کمزور ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔