اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 24 Jun 2008 08:13:00

مختلف بیماریوں کے خلاف امریکی تنظیموں کی کوشش

نمائش سے حاصل ہونے والی تمام تر آمدنی ایڈز ، تب دق اور ملیریا جیسے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں کی سہولت کے لیے وقف کی جائے گی۔

انواشنگٹن (اردو ٹائمز) دنوں جب کہ امریکی کانگریس دنیا بھر میں ایڈز کے خلاف جنگ میں اربوں ڈالر خرچ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے وہیں واشنگٹن میں دو تنطیموں نے ایڈز ، تب دق اور ملیریا پر قابو پانے کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش سے حاصل ہونے والی تمام تر آمدنی ایڈز ، تب دق اور ملیریا جیسے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں کی سہولت کے لیے وقف کی جائے گی۔

اس نمائش میں تھوبا نزیما کی کہانی بھی گیلری کی دیواروں پردکھائی جائے گی جس کا تعلق سوئزرلینڈ کے دارلحکومت کے قریب ایک گاؤں سے ہے جہاں ان کی طرح ہر تین میں سے ایک عورت ایڈز کا باعث بننے والے ایچ آئی وی وائرس کی مریض ہے۔ تھوبا طویل سفر طے کر کے واشنگٹن ڈی سی کے کورکورین میوزیم آف آرٹ میں ہونے والی نمائش کا حصہ بن رہی ہیں ۔ تھوبا نے 2007 میں ایچ آئی وی کے خلاف ایک موثر دوا اے آر وی کا  استعمال شروع کیا جس سے ان کی صحت میں کافی مثبت  تبدیلی آئی۔ تھوبا کہتی ہیں کہ مجھے اس نمائش میں آنے کی بے حد خوشی ہے مجھے بالکل امید نہیں تھی کہ میں کسی ایسی نمائش کا حصہ بن پاؤں گی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications