کراچی
(اردو ٹائمز) صحت کے بارے میں آگہی کے ایک پرورام میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال
کے کنسلنٹ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر مسعود کا کہنا ہے کہ تیکنیک الیزاروف کے ذریعے
ہڈیاں کے زیادہ تر نقائص اور فریکچر کا موثر طور ہر علاج ممکن ہے۔ ٹانگوں کی لمبائی
کیدرستی ایک تیکنیک ہے جو گزشتہ پچاس سال سے طب کے استعمال میں ہے۔ روس سے شروع
ہونے والی الیزاروف تیکنیک میں بیرونی آلات استعمال ہوتے ہیں جو فریکچرڈ ٹانگ کو
صحیح کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ الیزاروف تیکنیک کے ذریعے نقائص کی درستی ، حادثے
یا رسولی کو نکالنے کے بعد ہونے والے جسمانی مسائل کی درستی ، ہڈیوں کے شدید
انفیکشن کا علاج اور پیچیدہ آرٹیکولر نقائص کی بہتر طور پر دیکھ بھال کی جا سکتی
ہے۔ صحت کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر نے کہا کہ " اے کے یو ایچ میں اس
تیکنیک پر باقاعدگی سے عمل کیا جاتا ہے اور اس کے نتائج اچھے اور بہترین موصول ہوئے
ہیں"۔ کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ہاتھوں کے عام
مسائل چاہےدرد والے ہوں یا بغیر درد کے علاج میں جلد تشخیص بہت ضروری ہے۔ سرجن
ڈاکٹر تاشفین احمد نے کہا کہ ذیابیطس سے
متعلق عام پیچیدگیوں مثلاََ پاؤں کے زخم اور ہڈیوں یا جوڑوں یا کوئی بھی زخم ہو
اسے ڈاکٹر کی طبی امداد کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔ علاج سے ان کے نہ صرف ختم ہونے
بلکہ نئے زخم سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے ایسے
مریض جو پیروں اور ٹانگوں کے مسائل سے دوچار ہوں انہیں اس سلسلے میں سخت احتیاط کی
ضرورت ہے۔ کیونکہ اس سے ان کی زندگی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر تاشفین کے
مطابق پچھلی کئی دہائیوں میں ذیابیطس کے مریضوں کی دیکھ بھال مین بہتری آئی ہے۔