اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 18 Jun 2008 08:52:00

یادداشت کی کمی کے مریضوں کے لئے روشنی کی اہمیت

ہالینڈ کے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق بھولنے کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے روشنی سے بھرپور ماحول مفید ہے۔

ہالینڈ (اردو ٹائمز) ہالینڈ کے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق بھولنے کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے روشنی سے بھرپور ماحول مفید ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس انسان کو لگے کی کہ اس کی یادداشت کمزور ہے اسے زیادہ سے زیادہ روشنی میں رہنے کی عادت ڈالنی چاہیے کیونکہ روشنی میں رہنے سے مریضوں کی یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ ہالینڈ کے طبی ماہرین نے سونے ، جاگنے اور انسانی مزاج پر اثر انداز ہونے والے ہارمونز میلاٹوذن اور روشنی میں تعلق بارے مطالعاتی تحقیق کی جس میں انہوں نے بھولنے اورایسے افرا د جو مختلف دماغی امراض میں مبتلا ہوں افراد کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے ان افراد کو مختلف گروپ میں تقسیم کرکے انہی ضرورت سے کم روشنی اور نارمل روشنی والے ماحول میں ایک سال تک زیر نظر رکھا اس عرصے کےدوران وہ ان مریضوں کو 2٫5 ملی گرام میلاٹوذن ادویات باقاعدگی سے استعمال کرواتے رہے۔ ایک سال بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ چھت میں نصب روشنیوں والے ماحول میں رہنے والے گروپ کے افراد کی یادداشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے رویوں میں بھی بہتری آئی جبکہ ایسے مریض جن کو ہلکی روشنی والے ماحول میں رکھا گیا تھا نہ تو ان کی یاداشت میں بہتری آئی اور نہ ہی رویوں میں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications