کیمی
سائنسی ماہرین کے کیمیائی تجزیے کے مطابق کھیرے میں
پروٹین ، نشاستہ اور معدنی نمکیات کے علاوہ وٹامن بی اور سی بھی پائے جاتے ہیں۔ حال
ہی میں وٹامن سی پر ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن سی
کےاستعمال سے خون میں سیسے کی سطح جو ایک ایسی دھات ہے جو ہمارے ماحول کو آلودہ
اور بہت سے جسمانی عوراض پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کو حیرت انگیز طور
پر کم کیا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد اپنے وزن کو
کم کرنے کے لئے اکثر ایلوپیتھک اور ہومیو پیتھک ادویات کی تلاش میں مصروف نظر آتے
ہیں جبکہ کھیرا ایک ایسی سبزی ہے جس میں وزن گھٹانے کی صلاحیت موجود ہے۔ موٹاہے
میں مبتلا افراد کو ڈاکٹرز یہ مشورہ اکثر دیتے ہیں کہ صبح ناشتے میں کھیرے کے
قاشوں پر نمک چھڑک کر ٹماٹر ، مولی یا گاجر جس کا بھی موسم ہو اس کےساتھ خوب پیٹ
بھر کر کھائیں اور رات کے وقت بھی اس ترکیب پر عمل کریں۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ ہلکی پھلکی غذا موٹابا
کم کرنے کےلئے بہت ہی موثر ثابت ہوئی ہے۔ اپنی رپورٹ میں سائنسدانوں نے یہ بھی کہا
ہے کھیرے کی قاشوں میں نمک ملا کر بطور سلاد کھانے سے پیاس کو تسکین دینے کے ساتھ
اس میں پیشاب کی جلن کو کم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے جس کے لئے کھیرے کے
بیجوں کو پانی میں چند گھنٹے بھگو کر پانی ہی میں پیس کر پینے کی ہدایت دی جاتی
ہے۔ اس کے علاوہ اس قدرتی سبزی کے ذریعے تیل بھی تیار کیا جاتا ہے جو اکثر دماغی
امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تیل کھیرے کےپانی کو روغنِ زیتوں کے
ساتھ جوش دے کر تیار کیا جاتا ہے اس کا استعمال دماغ کو تسکین دیتا ہے اور دماغی
بیماریوں کو رفع کرتا ہے۔
|
|