اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 17 Jun 2008 07:49:00

چہرے کی چمک اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئےجلد کو نم رکھنا ضروری ہے

چہرے کی چمک اور خوبصورتی کے علاوہ صاف ستھری رنگت کے لئے کلوروفل ماسک بہترہوتا ہے

کراچی (اردو ٹائمز) چہرے کی چمک اور خوبصورتی کے علاوہ صاف ستھری رنگت کے لئے کلوروفل ماسک بہترہوتا ہے۔ اسے روزانہ استعمال کرنا چاہیے، یہ بات بیوٹیشن و ڈاکٹر عالیہ فاروق نے جیو ٹی وی کے پروگرام "نادیہ خان شو" میں کہی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات دو طرح سے اثر انداز ہوتے ہیں پہلی قسم میں عمر کے ساتھ اثرات نمودار ہوتے ہیں اور دوسری قسم میں دھوپ ، آلودگی اور کیمیکل کے استعمال سے لد پر بڑھتی عمر کے اثرات نظر آنے لگتے ہیں۔ جلد کی خوبصورتی اور صفائی کے کئی  ایک طریقے ہوتے ہیں جن میں سے ایک پیلنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے رنگ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا یہ کہنا غلط ہوگا پیلنگ سے  رنگ گورا ہوتا ہے بلکہ صرف جلد میں تازگی اور چمک آجاتی ہے۔ اس کے علاوہ پیلنگ کے کچھ طریقے ہوتے ہیں جن مین سے کچھ ایسے ہوتے ہیں جو صرف ڈاکٹرز ہی سنبھال سکتے ہیں۔ آنکھوں کے گرد حلقوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حلقے جتنے پرانے ہوتے جائیں گے اتنا ہی ان کو صحیح یا دور کرنا مشکل ہو گا۔ اور چونکہ گورے رنگ پر یہ صاف واضح ہوتے ہیں اس لئے گورے رنگ والے لوگوں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اگر ان کی آنکھوں کے قریب حلقے ہیں تو سب سے پہلے ان کے ہونے  کی وجہ معلوم کرنی چاہیے پھر نوعیت کو سمجھتے ہوئے کوئی طریقہ علاج عمل میں لانا چاہیے۔  فریشن اور ملائم اسکن کے لئے ڈاکٹر عالیہ فاروق نے کہا کہ (exfoliation)        بہت ضروری ہے، سب سے پہلے مردہ جلد کو صاف کرنا چاہیے۔ چہرے کی چمک اور صاف ستھری رنگت کے لئے کلوروفل ماسک بہت اچھا ہے ۔ چہرے کے ایک علاج ڈرم ابریژن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں خود  اپنے ذاتی کلینک میں ڈرم ابریژن کرتی ہوں اور اس میں کسی قسم کے کیمیکل استعمال نہیں ہوتے ۔ 








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier