آج کل کمپیوٹر اور ٹی وی ہر گھر کی ضرورت ہےبہت سے لوگ ٹی وی قریب سے دیکھنے کے عادی ہوتے
ہیں جس سے آنکھوں پر اثر پڑتا ہے کیونکہ ٹی وی اور کمپیوٹر کی سکرین سے جو لائٹ
نکلتی ہے وہ آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ خصوصاََ جو افراد کمپیوٹر پر زیادہ
دیر تک کام کرتے ہیں ان کے لئے زیادہ خطرہ ہوتا ہے کہ وہ آنکھوں کی تھکن میں
مبتلا ہو جائیں گے، ا سکی وجہ یہ ہے کہ وہ مسلسل اسکرین پر نظریں جمائے رکھتے ہیں
اور دیر تک بیٹھے رہنے سے کمر پر زور پڑتا ہے جس کا سیدھا اثر آنکھوں پر پوتا ہے۔
اسی موضوع پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر بصیرت نے کچھ مشورے دیئے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ
اپنی آنکھوں کو کمپیوٹر اور ٹی وی سے
نکلنے والی شعاعوں سے بچا سکتے ہیں ۔
اگر کمپیوٹر کی اسکرین بہت اونچی
ہویا نیچی ہو یا ان کا زاویہ مناسب نہیں ہو گا تو اس سے آنکھوں میں بھی تھکن ہو
گی اور کمر کا درد بھی بڑھتا جائے گا۔
عام طور پر آپ کتاب یا اخبار
پڑھتے وقت اخبار کے اور اپنی آنکھوں کے درمیان جو فاصلہ رکھتے ہیں کمپیوٹر، ٹی وی
کی اسکرین اور آپ کی آنکھوں کے درمیان فاصلہ اس سے تھوڑا زیادہ ہی ہونا چاہیے
اگر آپ چشمے کے فریم میں نزدیک
اور دور کی نظر کے شیشے استعمال کرتے ہیں تو یہ جھکاؤ ذرا زیادہ ہو چاہیے اس بات
کا بھی خیال رکھیں کہ کمپیوٹر استعمال کرتے وقت آپ کے اور ا سکے درمیان اتنا
فاصلہ ہونا چاہیےکہ آپ کو اپنے بازو ضرورت سے زیادہ پھیلانے پڑیں۔
آج کی سائنس جدید مطالعے اور تجربے کے بعد یہ بات
مانتی ہے کہ متوازن غذا اور مقوی نظر غذائی اجزاء کی فراہمی کے ذریعہ آنکھوں کی
صحت اور ان کی کارکردگی بہتر اور برقرار رکھی جا سکتی ہے آج وہ بھی اس حقیقت کو
قبول کرتی ہے کہ اچھی نظر اور روشن آنکھوں کے لئے مغزیات ، تازہ پھلوں اور سبزیوں
کا استعمال نہایت موزون ہے۔ آنکھیں سیاہ ہوں یا بھوری ، نیلی ہوں یا کرنجی ، لمبی
ہوں یا چھوٹی ہر حال میں انسانی شخصیت کو
ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی صحت کا خیال رکھنا ان کی حفاظت کرنا
بہت ضروری ہے صفائی کے علاوہ ان کی غذائی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔