ممبئی
(اردو ٹائمز) بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دینے والی
کترینہ کیف راتوں رات کامیابی کی سڑھیاں چڑھنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ایسی بہت ہی
کم اداکارہ بالی وڈ میں ہوں گی جنہیں اس طرح کا چانس ملتا ہے اور وہ کامیابیوں کے
عروج تک پہنچ جاتی ہیں۔ اس وقت تمام ہی فلمساز کترینہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند
ہیں جبکہ کترینہ کیف نے آئٹم سانگ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا معاہدہ سائن کر لیا
ہے۔ شری آش تاوینائنک کی فلم "بلیو" میں وہ آئٹم گرل کی صورت میں ایک
آئٹم سونگ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ فلم " بلیو" میں اداکارہ سنجے دت ،
اکشے کمار اور لارادتہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کو اس فلم کےلیےایک
خاص رول کی آفر بھی ہوئی تھی لیکن کترینہ نے صرف آئٹم سانگ کرنے کے لیے ہی حامی
بھری ہے۔ کترینہ اس آئٹم سانگ کی شوٹنگ کے لیے جلد ہی روانہ ہوں گی۔ آئٹم گرل کی
صورت میں کسی فلم میں جلوہ گر ہونا ان کے لیے نیا تجربہ ہے جبکہ ان کا اس بارے میں
کہنا ہے کہ فلم "بلیو" میں آئٹم سانگ میرے لیے ایک بالکل نیا تجربہ ہے
اور میں اس تجربے کو اچھے انداز میں انجام دینے کی پوری کوشش کروں گی۔