اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 13 Sep 2008 06:09:00

رانی مکھر جی اور لارادتہ شو "دس کا دم" کے گرینڈ فنالے میں

رانی مکھر جی اور لارادتہ شو "دس کا دم" کے گرینڈ فنالے میں

ممبئی (اردو ٹائمز)بالی وڈ کی دوخوبرو دوشیزائیں، خوبصورت رانی مکھر جی اور دل کی کہانی لارادتہ سونی انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے سلمان خان کے ریالٹی شو"دس کا دم" کے گرینڈ فنالے میں شرکت کریں گی۔ ہر اداکارہ کی طرح رانی مکھر جی اور لارادتہ بھی سلمان کی فینز میں شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سلمان کے شو میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوگی۔ دونوں خوبصورت ہستیاں سلمان کے ساتھ چند لمحات خوشی کے ساتھ گزاریں گی اور ان سے مسکراہٹ کا سبق لیں گی۔ سپر سٹار سلمان خان جنہوں نے اپنی بھر پور محنت سے اس شو کو شہرت دلائی ہے اور جس مین سلمان کا سٹائل شائقین کو بے حد پسند ہے دو خوبصورت حسیناؤں کے ساتھ اپنے شو "دس کا دم" میں نظر آئیں گے اور شائقین کے سامنے دونوں اداکاروں کی ذہانت کا امتحان لیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان کی سب سے بڑی فین ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں دوشیزائیں سلمان خان کے امتحام میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہیں۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier