ثانیہ مرزا اور ودیا بالن کے بعد شاہد پرینکا چوپڑاپر فدا
ثانیہ مرزا اور ودیا بالن کے بعد شاہد پرینکا چوپڑاپر فدا
بالی
وڈ (اردو ٹائمز) لگتا ہے کہ شاہد
کپور کرینہ کی بے وفائی کا بدلہ تمام اداکاراوں سے لینے پر اتر آئے ہیں اسی لیے
تو ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پھر خوبصورت اداکارہ ودیا بالن کے ساتھ ان کا نام لیا
جا رہا تھا انہوں نے فلم "قسمت کنکشن" کے ساتھ ہی ودیا بالن کے ساتھ اپنا کنکشن جوڑنے کی کوشش
شروع کر دی اور جب ودیا بالن ان کے پیار کی طرف مائل ہوئیں تو شاہد نظر چرا کر نکل
گئے اور اب سننے میں آرہا ہے کہ شاہد کپور اور پرینکا چوپڑا کے درمیان کچھ کچھ
ہونے لگا ہے دونوں آج کل وشال بھرراج کی نئی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کر رہے ہیں
حالانکہ فلم میں شاہد کپور ولن کا کردار اداکر رہے ہیں مگر فلم کی ہیروئن پرینکا
چوپڑا شاہد کی دیوانی سی ہونے لگی ہیں۔ دونوں نہ صرف سیٹ پر تمام وقت اکٹھے نظر
آتے ہیں بلکہ شوٹنگ کے بعد بھی اکٹھے ہی واپس جاتے ہیں دونوں اکثر شام کو کبھی ممبئی کے ہوٹلوں میں اور کبھی ممبئی کے ساحلوں پر ہاتھوں میں ہاتھ دیئے گھومتے نظر آتے
ہیں۔ تاہم دونوں نے اس تعلق کو صرف دوستی قرار دیاہے اور کسی بھی قسم کے افیئر کی
سختی سے تردید کی ہے۔