اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 12 Sep 2008 06:51:00

دپیکا پدوکون کے پرانے بوائے فرینڈ سے رابطے بحال

دپیکا پدوکون کے پرانے بوائے فرینڈ سے رابطے بحال

ممبئی (اردو ٹائمز) اداکارہ دپیکا پدوکون کے پرانے بوائے فرینڈ سے رابطے بحال ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ دپیکا کو آج کل ان کے پرانے بوائے فرینڈ نہار پانڈے کے ساتھ مختلف پبلک پلیس پر دیکھا جا رہاہے۔ فلم "اوم شانتی اوم" سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ دپیکا کے رنبھیر کپور کے ساتھ تعلقات کسی سے چھپے نہیں ہیں لیکن دپیکا اپنے سابقہ رابطے بحال ہونے پر کافی خوش نظر آ رہی ہیں۔ وہ اکثر اپنے بوائے فرینڈ نہار کے ساتھ اسی ہوٹل میں کھانا کھانے جاتی نظر آتی ہیں جہاں وہ اکثر رنبھیر کے ساتھ جایا کرتی تھیں۔ ہوٹل کے ذرائع کے مطابق جب دپیکا رنبھیر کے ساتھ ہوٹل آتی تھیں تو میڈیا سے کتراتی نہیں تھیں لیکن اب جب وہ نہار کے ساتھ ہوٹل آتی ہیں تو میڈیا سے منہ پھیر لیتی ہیں۔ دپیکا اور نہار کافی دیر تک ہوٹل میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کرتے رہے۔ دپیکا اپنی پہلی فلم "اوم شانتی اوم" کی شوٹنگ کے دوران بھی نہار کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی رہی تھیں لیکن پھر مصروفیات زیادہ ہونے کی وجہ سے ان دونوں میں رابطے کم ہو گئے۔ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے دپیکا نہار کے ساتھ ان کے گھر پر ہی رہتی تھیں، لیکن پھر جب رنبھیر سے دوستی ہوئی تو انہوں نے گھر شفٹ کر لیا اور اپنا تمام سامان بھی نہار کے گھر سے اپنے گھر شفٹ کر لیا۔ کہا جا رہا ہے کہ نہار سلمان خان کی چھوٹی بہن آرپیتا کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے فلم "ویر" کے سیٹ پر آرپیتا کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier