بالی وڈ (اردو ٹائمز) ھنسیکا موتوانی کا شمار
بالی وڈ کی کم عمر ترین ہیروئنوں میں ہوتا ہے اور بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ ان
کی جسمانی خوبصورتی کی ط رح ان کا دل بھی خوبصورت اور سونے کا بنا ہوا ہے۔ حال ہی
میں انہوں نے اپنی سترھویں سالگرہ منائی تو انہوں نے اس موقع پر 11 یتیم بچوں کی
کفالت اپنے ذمہ لی ہے۔ ہنسیکا جو بالی وڈ کے ساتھ ساتھ نلگو فلموں میں بھی کام کر
رہی ہیں۔ ساؤتھ انڈین سینما کی ہیروئنز میں سب سے آگے نکل چکی ہیں اور حال ہی میں
ان کی ایک نئی فلم "کانتری" نے
تو باکس آفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ ہنسیکا کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے مزید یتیم
بچوں کی کفالت بھی اپنے ذمہ لینی ہے اور بہت جلد وہ اپنے زیر نگرانی ایک ایسے
ادارے قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جہاں سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام
کیا جائے گا۔