ممبئی (اردو ٹائمز) شاہ رخ خان
اپنی نئی فلم "رب نے بنا دی جوڑی) کی تیاری کے دوران اپنی ساتھی اداکارہ
انوشکا شرما کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ 90 کی صدی میں اپنے مختلف
کرداروں سے شائقین کو مخفوظ کر نے کے بعد کنگ خان کا خطاب پانے والے شاہ رخ خان
آج کل ڈائریکٹر ادتیہ چوپڑا کی فلم "رب نے بنا دی جوڑی" میں نئی
اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ مرکزی کردارکر رہے ہیں۔ اس فلم میں انوشکا ایک
پینجابی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران کنگ
خان نئی اداکارہ انوشکا سے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ فلم کے یونٹ کے مطابق ایک
سین میں اداکار شاہ رخ اور انوشکا کو پنجابی شادی میں شرکت کرنا تھی اور اداکارہ
کو اس سین میں پنجابی رسم کے مطابق شادی میں بھنگڑا ڈالنا تھا، اور اس کردار کے
لیے انوشکا نے اس قدر محنت کی ہے کہ وہ ایک پنجابی لڑکی ہی دکھائی دے رہی تھیں جسے
دیکھ رک شاہ رخ انوشکا کی اداکاری پر فدا ہو گئے۔ اس بارے مٰن گفتگو کرتے ہوئے شاہ
رخ نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی انوشکا جو ابھی بالی وڈ میں نئی ہے اپنے کردار کو
اس خوبصورت اندازسے نبھائے گی اور سین کے مطابق پینجابی رقص گدا اور بھنگڑا بالکل
روایتی انداز میں ڈالیں گی، مجھے یقین ہے کہ فلم "رب نے بنا دی جوڑی" کے
بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں بہت اضافہ
ہو گا تاہم ان کے پرستاروں میں میرا نام سرفہرست ہوگا کیونکہ انکی اداکاری سے میں
بہت متاثر ہوں۔ ماڈلنگ کی دنیا سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ
انوشکا اپنی پہلی ہی فلم سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے
امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم ان کی بالی وڈ میں کامیاب آمد کا ذریعہ بنے گی۔
انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کی بدولت کنگ خان کا دل جیت لیا۔ اس بارے مٰں گفتگو
کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اداکار شاہ رخ ایک سپر سٹار ہونے
کے باوجود میری اداکاری سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے فلم "رب نے بنا دی
جوڑی" کی شوٹنگ کے دوران میری بہت حوصلہ افزائی کی ، مجھے امید ہے کہ ناظرین
میری اور شاہ رخ کی جوڑی سراہیں گے۔