اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 10 Sep 2008 01:27:00

امریتا اروڑا کے کم عمر بوائے فرینڈ سے والدین پریشان

امریتا اروڑا کے کم عمر بوائے فرینڈ سے والدین پریشان

ممبئی (اردو ٹائمز) اداکارہ امریتا اروڑانے اپنے سے کم عمر بوائے فرینڈ ڈھونڈ لیا۔ 27 سالہ اس اداکارہ نے 23 سالہ اداکار کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے ہیں اور آج کل ان کے ساتھ گھومتی پھرتی نظر آ رہی ہیں۔ ان کے والدین ان کے اس کم عمر بوائے فرینڈ سے سخت پریشان ہیں جبکہ امریتا چاہتی ہیں کہ وہ والدین بھی اس کے اس سے 5 سال چھوٹے بوائے فرینڈ کو پسند کریں جبکہ دوسری طرف امریتا اروڑا کے والدین بیٹی کے آئے روز بدلتے ہوئے بوائے فرینڈ سے بھی تنگ آچکے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی امریتا اروڑا کے اپنے پرانے بوائے فرینڈ عثمان افضل سے اختلافات ہوئے ہیں اوراب اس نے والدین کے سامنے ایک اور بوائے فرینڈ لا کر کھڑا کر دیا، امریتا اپنے نئے بوائے فرینڈ شکیل کو اپنے والدین سے ملوانا چاہتی ہے۔ اداکارہ کے قریبی دوست کے مطابق وہ والدین کی آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے، وہ اپنی مرضی سے زندگی بسرکرنا پسند کرتی ہے۔ امریتا کے والدین اپنی بڑی بیٹی ملائیکہ اروڑا کی ازدواجی زندگی سے بہت خوش ہیں کیونکہ ملائیکہ اروڑا ارباز خان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ امریتا اروڑا کا نیا بوائے فرینڈ شکیل ایک تعمیراتی کمپنی ریڈ سٹون گروپ میں ملازم ہے۔ امریتا اروڑا کے والدین اور عثمان کی فیملی دونوں کے اختلافات دور کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ امریتا کے مطابق ان کے والدین شکیل سے بہت خوش ہیں جبکہ شکیل بھی امریتا کے والدین کو منانے کے لیے آئے روز مختلف تحائف دیتا رہتا ہے۔


4 / 5 (2 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier