بالی وڈ (اردو ٹائمز) سوہا علی خان نے اپنے گھر
والوں کی ناراضگی کے باوجود اداکار سدھارت سے اپنی دوستی قائم رکھی اور ان کا ہر
قدم پر ساتھ نبھایا لیکن اب لگتا ہے شاید یہ جوڑی بھی جلد ہی اپنےاختتام کو پہنچنے
والی ہے۔ جن میں وجوہات میں سے چند سدھارت کی سوہا پر بے جا پابندیاں اور روک ٹوک
شامل ہیں۔ جس سے سوہا علی خان سدھارت سے تنگ ہوتی جا رہی ہیں۔ گزشتہ کچھ ماہ سے سوہا نے کچھ میگزینز کے سرورق کےلیے
بولڈ فوٹو شوٹ کروا کر سب کو حیران کر دیا جس سے انہیں اپنی فیملی کی طرف سے کافی
ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر اس سے سوہا کی ہالی وڈ میں مارکیٹ ویلیو میں
کافی حد تک اضافہ ہو گیا اور مختلف ڈائریکٹرز انہیں کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے
ہیں۔ مگر سوہا کے بوائے فرینڈ سدھارت کو یہ بات اچھی نہین لگی اور انہوں نے فلموں
کی چوائس کے بارے میں سوہا کو ٹوکنا شروع کر دیا تو ساتھ ہی ان کی شوبز کی مصروفیت
میں بھی ٹانگ آرنے لگے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ہین اور
سوہا باقاعدہ سدھارت سے ملنے جلنے سے گھبرانے لگی ہیں۔