اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 19 Aug 2008 05:42:00

سب سےمہنگی میزبان"شلپا شیٹھی" کا معاوضہ 10 کروڑ

سب سےمہنگی میزبان"شلپا شیٹھی" کا معاوضہ 10 کروڑ

ممبئی (اردو ٹائمز) بالی وڈ کی سپر اسٹار اور ہالی وڈ کے شو "بگ باس" سے شہرت حاصل کرنے والی بین الاقوامی اداکارہ شلپا شیٹھی نے رائیلٹی شو "بگ باس" کی میزبانی کرنے کے لیے 10 کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون میزبان بن گئی ہیں۔ بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی نے جب سے برطانوی ٹی وی کے پروگرام "بگ باس" میں شرکت کی ہے ان کی قسمت کا ستارہ چمکنے لگا ہے۔ ایک کے بعد ایک متنازعہ واقعات نے جنم لیا اور ان کا اخبارات میں چھپنا معمول بن گیا۔ "بگ باس" شو کی ونر کے ساتھ اس شو میں جو کچھ ہوا اس سے سبھی لوگ آشنا ہیں۔ ملکہ برطانیہ سے ملاقات نے بھی ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے ہیں مگر اسی شہرت کو امریکی اداکار رچرڈ گیئرکے بوسے نے گہنا دیا۔ ایڈز بیداری پروگرام کے دوران رچرڈ گیئر نے شلپا کے سرعام بوسے لیےتھے۔ شلپا بالی وڈ کی سب سے بڑی فلمی گھرانے بچن فیملی کے ان فارگیٹیبل ٹور کا حصہ بھی بنے گی۔ شلپا 23اور 24 اگست کو لندن میں بگ بی کی بہو ایشوریا کے ساتھ پرفارمنس کریں گی۔ شلپا سنی دیول کے ساتھ فلم "دی مین" میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم میں سنی دیول ان کے محافظ کا کردار ادا کریں گے جبکہ شلپا فلم میں ایک بہت ہی امیر خاتون ہونے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ پہلی بار کسی فلم میں وائلن بجائیں گی جس کےلیے انہوں نے باقاعدہ وائلن کی تربیت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ شلپا اپنی ہوم پروڈکشن فلم "ماتروبھومی " کی تیاریون میں بھی مصروف ہیں جس میں یہ اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔


3.5 / 5 (2 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier