اردوٹائمز(نیوز) ہالی ووڈ کی خوبصورت حسینہ انجلینا جولی فلم وانٹڈ کی کامیابی کے بعد ایکشن سے بھرپور فلم میں اداکار ٹائم کروز کی مرکزی کردار ادا کریں گی ۔اس فلم میں وہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک خاتون افسر کا کردار ادا کریں گی جن پر روسی جاسوس ہونے کا الزامہے اور وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنیمیں سرگرم میں عمل نظر آتی ہے۔ یونیورسل فلم کمپنی اس فلم میں اینجلینا کے کردار کو مزید اہم بنا کر ان کی پروموشن پر کافی محنت کررہی ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق اس فلم کی پروڈکشن جلد ہی شروع ہو جائے گی ۔ہالی ووڈ کے ایک جریدے ورائٹی کے مطابق اس فلم کے ساتھ انجلینا جولی کی دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعدا سکرین پر دوبارہ آمد ہوگی۔ جریدے نے مزید لکھا ہے کہ جاسوسی کردار ایڈون اے سالٹ پر دوبارہ کام کیا جائے گا اور اس کا ٹائٹل بھی بدل دیا جائے گا