ممبئی (اردو ٹائمز) جس طرح سیف اور
کرینہ کی شادی کی خبریں گرما گرم نیوز ہیں اسی طرح یہ بات یہ گرما گرم ہے کہ سیف
نے کرینہ سے مسلم رسم و رواج کے مطابق شادی رک لی ہے تا ہم سیف علی خان کا کہنا ہے
کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بندھن کو جلد ہی
قانونی شکل دیں گے۔ اس سے قبل سننے میں یہ آیا تھا کہ اس جوڑے کو شادی کے بندھن
میں بندھنے کے لیے 3 سے 4 سال کا عرصہ درکار ہو سکتا ہے مگر خود چھوٹے نواب سیف نے
اس تاثر کو یہ کہہ کر غلط ثابت کر دیا ہے کہ یہ خوشگوار فریضہ کسی بھی وقت عمل میں
آ سکتا ہے، ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ سیف
اور کرینہ کی شادی کی خبر جلد ہی سنا دی جائے گی۔ کرینہ سے قبل سیف علی خان کی
شادی 13 سال قبل امرتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں تا ہم بعد میں
کچھ سنجیدہ وجوہات کی بنا پر یہ سیف اور امرتا 2004 میں الگ ہو گئے تھے۔